• news

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں (ق) لیگ کے تعاون سے پی ٹی آئی ووٹوں میں اضافہ ہوا: رپورٹ

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن بارے حکومتی اتحاد کے تعاون کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ حکومتی اتحاد کے تعاون بارے مرکز اور پنجاب کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے پی ٹی آئی کے ساتھ بھر پور تعاون کے باعث ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ووٹ میں اضافہ ہوا۔ علی اسجد ملہی کی نیچے ایک صوبائی سیٹ پر مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیر بائو رضوان کا حلقہ تھا۔ پی پی 41کے حلقے میں پی ٹی آئی کو 46280 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 43839 ووٹ ملے۔ صوبائی حلقے سے مسلم لیگ (ق) کے تعاون کے باعث پی ٹی آئی کو 2441ووٹوں کی برتری ملی۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے دس اپریل کی پولنگ سے پہلے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ق) نے بطور اتحادی دس اپریل کے ضمنی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن