جوبائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے فوج نکالنے کا فیصلہ کرلیا: امریکی اخبار
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں برس 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر بائیڈن آج فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ طالبان سے معاہدے کے تحت یکم مئی سے پہلے فوجی انخلاف ہونا ہے۔ افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مد نظر رکھ کر بنائی جا رہی ہے۔ صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں۔