ترکی:ناکام بغاوت کے الزام میں 84 افراد کے وارنٹ گرفتاری
استنبول(شِنہوا)ترک استغاثہ نے 84 مشتبہ افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ جن پر 2016 ء میں ناکام بغاوت کی کوشش کی منصوبہ بندی کرنیوالے نیٹ ورک سے مبینہ روابط رکھنے کا الزام ہے۔ ازمیر کے چیف پبلک پراسکیوٹرز کے حکم پر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے 49 صوبوں میں بیک وقت کارروائیاں شروع کی ہیں ۔