• news

سرگودھا میں عملہ چینی غائب کرتا رہا ، سیالکوٹ، سمبڑیال میں مہنگی بیچنے پر مقدمات 

 سرگودھا، سیالکوٹ، سمبڑیال  (نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت ) سرگودھا کے مرکزی رمضان بازار میں  دوسرے روز قطاروں میں ایک کلو چینی کی فروخت کو بند کر کے اندر موجود عملہ سٹاک غائب کرنے میں مصروف رہا جبکہ کھجور کے نرخ میں دس روپے کلو کا اضافہ کر دیا گیا جو پہلے روز 130 روپے کلو اور دوسرے روز 140 روپے میں فروخت ہوتی رہیں۔سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق مہنگے داموں چینی اور چنے فروخت کرنیوالے سات دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ سمبڑیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سرکاری قیمت 85روپے کی بجائے 100روپے کلو چینی فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار کر لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن