4 پاکستانی کرکٹر ہیوسٹن کی ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ہیوسٹن اوپن ٹی 20 کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کیلئے چار پاکستانی کھلاڑی امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بائولر محمد الیاس ، آل رائونڈر حماد اعظم ، اوپنر اویس ضیاء اور لیفٹ آرم سپنر عمر خان وہ چار کھلاڑی ہیں جو امریکہ میں ہونے والی اس ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔ چاروں کھلاڑی ہیوسٹن سٹالین کی نمائندگی کریں گے۔18 اپریل سے شروع ہونے والی لیگ میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔