قومی نیٹ بال چیمپئن شپ جون کے تیسرے ہفتے میں کھیلی جائیگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ جون کے تیسرے ہفتے سوات میں کھیلی جائیگی۔ واپڈ کی مرد اور خواتین ٹیمیں دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا،پولیس‘ ایئرفورس، نیوی، ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپی کے، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل شریک ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میںقوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 6 سے9 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم کرونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔