• news

ریال میڈرڈ فٹبال کلب کے کپتان سرجیو راموس کرونا میں مبتلا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ریال میڈر ڈ فٹ بال کلب کے کپتان سرجیو راموس جو کہ انجری کی وجہ سے چیمیئنز لیگ میں لیور پول کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے اب کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ان کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ وہ ریال میڈرڈ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے دفاعی کھلاڑی رافیل وارنے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ وہ تاحال کلب کو دوبارہ جوائن نہیں کر سکے ہیں ۔کلب کے کپتان راموس کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن