• news

جنوبی افریقہ کی 5ویمنز کرکٹرز دورہ بنگلہ دیش میں کرونا کا شکار

لاہور (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقن ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم کی پانچ کھلاڑی جن کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اب منفی آگیا ہے ‘ دورہ بنگلہ دیش کے بعد سکواڈ کو وطن واپس جاناتھا تاہم کھلاڑیوں کے کرونا کا شکار ہونے پر تاخیر ہوگئی تھی ۔ اب کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر سکواڈ وطن واپس جا سکتا ہے ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق پہلے مثبت آنے والے کرونا ٹیسٹ بھی غلطی سے مثبت آئے تھے ۔ سکواڈ اب وطن واپس آسکتا ہے ۔ کھلاڑیوں کے مثبت کرونا ٹیسٹ سلہٹ میں آئے تھے جہاں چار ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے ۔ متاثرہ کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر کو علاج کیلئے بنگلہ دیش میں روکا گیا تھا تاہم منفی ٹیسٹ والی کھلاڑیوں اور سٹاف کو وطن واپس بھیج دیا گیا تھا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن