کارا بائو فٹ بال کپ فائنل‘ فائنلسٹ ٹیموں ٹوٹنہم ہوٹسپیو ر اور مانچسٹر سٹی کو2ہزار ٹکٹیں مل گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کارا بائو فٹ بال کپ کے فائنل میچ کیلئے فائنلسٹ ٹیموں ٹوٹنہہم ہوٹسپیو ر اور مانچسٹر سٹی کو2ہزار ٹکٹیں مل گئیں ۔ دو ہزار مداح میچ سٹیڈیم میں دیکھ سکیںگے ۔فائنل مقابلہ 25اپریل کو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ 18سال سے کم عمر شائقین کا سٹیڈیم داخلہ ممنوع ہوگا۔ ایسے شائقین جن کی صحت ٹھیک نہیں یا وہ خواتین جو حاملہ ہونگی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکیں گے ۔ میچ دیکھنے والے شائقین کو چوبیس گھنٹے قبل کیا گیا کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔مجموعی طور رپر آٹھ ہزار شائقین سٹیڈیم میچ دیکھ سکیں گے ۔