جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے اندر فٹبال انکلیو قائم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جرمنی میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے اندر فٹبال انکلیو قائم کر دیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں کھیل کو فروغ دینے کیلئے آگاہی بڑھانا ہے۔ا فٹبال انکلیو کا افتتاح جرمنی کے دورے پر گئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔ جرمنی میں ہر سال تقریباً پچاس لاکھ سے زائد فٹبال پاکستان سے بھیجے جاتے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے بہت کوششیں کی ہیں، ان کی حالیہ کاوش سے پاکستان کو اس صنعت میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔