محمد یوسف ‘ حفیظ‘عبدالرحمان‘شاداب حسن‘فخر‘شاہین کی بابر اعظم کو مبارکباد
لاہور( سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان محمد یوسف‘محمد حفیظ ‘عبدالرحمان‘شاداب خان ‘فخر زمان ‘شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین بن چکے ہیں، انہیں محنت کا پھل ملا ہے ‘مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ امید ہے اعزازات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دعا ہے بابر اعظم ایسے ہی چمکتے دمکتے رہیں ‘اس اعزاز پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بہترین مستقبل اور مزید رنز کیلیے دعاگو ہیں ۔ حسن علی نے کہاکہ ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ کا نمبر ون بیٹسمین بننے پر بابر اعظم کو دل کی اتھاگہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ فخر زمان اور شاہین آفریدی کو اپنے کیرئیر کی بیسٹ رینکنگ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں اسی طرح آپ لوگ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔