شہباز شریف کی ضمانت حق سچ کی فتح ہے:شعیب بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت حق سچ کی فتح ہے عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی ہے اب موجودہ حکمرانوں کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد شعیب بٹ نے مزید کہا کہ احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف نااھلوں کا ٹولہ ہے جس نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے آج ملک میں کرپشن بیروزگاری مہنگائی اور لاقانونیت کا راج ہے لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر افسوس حکمران سوائے الزام تراشیوں کے کچھ بھی نہیں کر رہے۔