• news

 رمضان بازاروں اشیاء سستی فراہم کر رہے ہیں : خالدمحمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالدمحمود نے کہا ہے کہ ماضی میںشیخوپورہ کو ایل ڈی ا ے میں شامل کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیساتھ میونسپل کارپوریشن کے محاصل میںبھی کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کارپوریشن کو بھی اپنے امور چلانے میں مالی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا تھا  صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمور خالد ،کوآرڈی نیٹر چودھری مزمل حسین کجر،چیئرمین عشر وزکوۃ کمیٹی انیس جبار خان، گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد یونس چشتی ودیگربھی موجودتھے۔ میاںخالد محمودنے کہاکہ نواز لیگ کی حکومت میں شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور قصور کو ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میںدیکر عوام کا بڑا استحصال کیا گیااور اس سے تعمیر وترقی کے منصوبے بھی بری طرح متاثر ہوئے تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدارمیںآنے کے بعدعوام سے جو وعدہ کیا تھاوہ پورا کردیا اب شیخوپورہ ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا بلکہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آکر اب عوام کی بہتر خدمت کے سفر کاآغاز ہوگا انہوں نے  کہا کہ شیخوپور ہ کے 11 رمضان بازاروںسے عوام کوسستی اشیائے ضروریہ فراہم  کی جارہی ہیںجن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے افسر اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے افسر کررہے ہیں اور میں خود بھی ان رمضان بازاروںکودورہ کرتارہوں گا ۔

ای پیپر-دی نیشن