شہباز شریف کی ضمانت حق وصداقت کی جیت ہے:لیگی رہنما
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرئوف مغل ، چوہدری اقبال گجر، سٹی نائب صدر معظم رئوف مغل، ڈویژنل جنرل سیکر ٹری یوتھ ونگ جمشید ایوب بٹ ڈویژ نل صدر لیبرونگ احمد رضا بٹ، ضلعی صدر لیبرونگ امین بٹ،وائس چیئر مین رضوان کھوکھر نے میاں شہباز شریف کی ہائیکورٹ سے ضمانت کو حق وصداقت کی جیت اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی قرار دیا ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میںان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے اپنے مئوقف پر کھڑے رہ کرصبر اور جرات مندی کے ساتھ جیل کاٹی ہے اور بیماری کے باوجود کسی بھی لمحہ کمزوری نہیں دکھائی خادم پنجاب کی استقامت کی وجہ سے ن سے ش لیگ نکلنے کی بات کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو پوری دنیا میں ان کی ان تھک محنت اور کام کرنے کی لگن کی وجہ سے پہچا نا جاتا ہے ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں وہ وقت دور نہیں جب وہ ایک بار پھر عوام کی خدمت میں مصروف نظر آئیں گے۔