گھوٹکی‘ ہنگامہ آرائی کیس حلیم عادل شیخ پر فردجرم عائد
میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار) جروار پولیس اسٹیشن کی حدود میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ،ہنگامہ آرائی مقدمہ کی دوسری سماعت کے دوران گھوٹکی کی ماڈل کورٹ میرپورماتھیلو پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی ،جبکہ حلیم عادل شیخ نے صحت جرم سے انکار کردیا، میں سرکار کی جانب سے مدعی شیرخان بوزدارعدالت پیش نہیں ہوسکے ،جس کی وجہ سے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی گئی ،عدالت سے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے کووڈ19کے 60 ارب روپے دیئے جبکہ فی کس بارہ ہزار، حفاظتی کٹس، ادویات ودیگر چیزیں مہیا کی گئی، انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ صرف جہاز پر دورے کرتے ڈرامہ بازیاں کرتے ہیں ،لیکن وزیراعظم پاکستان عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں کہ سندھ کے کاشتکار باردانے سے محروم ہیں ، باردانہ صرف بیوپاریوں کو فروخت کیا جارہاہے جبکہ کاشتکار سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔