• news

 جعلی اکاؤنٹس سکینڈل ،زرداری کیخلاف کیس سماعت بغیر کا رروائی ملتو ی 

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، وسیم جاوید، گواہان عدالت پیش ہوئے جبکہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظرمرکزی ملزمان حسین لوائی، طحہ رضا اور دیگر کو جیل سے نہ لایاجا سکا،جج محمد اعظم خان نے کہاکہ جیل حکام کا خط آیا ہوا ہے کہ آج  ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکتا، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملزمان عدالت نہیں پیش کئے گئے،وکیل صفائی نے کہاکہ آج راستے کھل گئے ہیں،عدالت نیسابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبد الغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استشنی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے تینوں کیسوں کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن