• news

50 ہزار ٹن چینی درآمد کا ٹینڈر  کھل گیا‘ کم ریٹ پر بولی موصول

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹریڈنگ کارپوریشن نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے  ٹینڈر کھول دیا۔ ذرائع ٹی سی پی کے مطابق آخری ٹینڈر کے مقابلے میں 24  ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی۔ مہنگی بولیوں پر دو ٹینڈرز منسوخی کے بعد کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی۔  درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 85  سے 86  روپے فی کلو پڑے گی۔ ذرائع  وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چینی درآمد کیلئے الخلیج گروپ نے سب سے کم بولی دی۔ ٹی سی پی نے موصول  بولی  کی سمری وزارت  تجارت کو بھجوا دی۔ موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 544.10  ڈالر فی ٹن ملی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن