• news

پٹرول 1.79 ، ڈیزل2.32 مٹی کا تیل2.06 روپے لٹر سستا

 اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم نے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔  وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا کہ پٹرول ایک روپے 79  پیسے‘ ڈیزل دو روپے 32  پیسے فی لٹر سستا ہوگیا۔  پٹرول کی نئی قیمت 108  روپے 56  پیسے‘  ڈیزل‘ 110   روپے 76  پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔  مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے  فی لٹر سستا کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی  قیمت 80  روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل دو روپے 21  پیسے فی لٹر سستا ہوگیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77  روپے 65  پیسے مقرر کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا  اطلاق  گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔اس حوالے سے پہلے وزیرخزانہ نے ٹویٹ کر کے یہ خوشخبری قوم کو سنائی اس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

ای پیپر-دی نیشن