ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن فارم آن لائن جمع کروانے کی سہولت متعارف کروا دی
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی جانب سے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 123A کے تحت کمپنیوں کے حقیقی مالکان کی معلومات کے حلف نامہ (Declaration) کا فارم 45 جمع کروانے کے لئے آن لائن سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ کمپنیوں اور کارپوریٹ اداروں کی ملکیت کی معلومات میں شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ قوانین اور کمپنیز (جنرل پرویژن اور فارم) ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کروائیں گئیں ہیں جن کا مقصد کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کرنا ہے۔