• news

نوشہرو فیروز: عطائی کی مریضہ کیساتھ فحش حرکات ، ویڈیو وائرل ہونے پر منہ کالاکردیا

نوشہروفیروز (آئی این پی) عطائی ڈاکٹر کی خاتون مریض کیساتھ فحش حرکات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ورثاء نے ڈاکٹر کا منہ کالا کرکے شہر میں گمایا، پولیس نے ورثاء پر مقدمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروزکے قصبہ ابڑاںمیں عطائی شریف خاص خیلی کے کلینک پر مذکورہ ڈاکٹر کی ایک نامعلوم خاتون کیساتھ فحش، نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ابڑاں پولیس نے عطائی سے مبینہ مک مکا کر لیا اور عطائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی سے انکار کردیا، جس پر خاتون کے ورثاء نے عطائی ڈاکٹر کو پکڑ لیا اور اس کا منہ کالا کرکے اس شہر میں گمایااور پولیس کے حوالے کردیا لیکن ابڑاں پولیس نے عطائی ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ کی بجائے الٹا محمد بچل، غلام نبی ، پیر بخش، ذوہب سمیت چھ افرادکے خلاف عطائی ڈاکٹر پر حملے کا مقدمہ درج کرکے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن