• news

 خورشید شاہ کو بغیر کسی جرم کے 2 سال سے قید میں رکھا گیا ہے، شیری رحما ن 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحما ن نے پی پی پی کے رہنماء سید خورشید شاہ ضمانت کیس التواء پر بیان میں کہا کہ کبھی نیب پراسیکیوٹرعلیل ہوتے ہیں کبھی عدم موجودگی کا بہانا بنایا جاتا ہے، ضمانت کیس کی سماعت مہینوں التواء کی جاتی ہے، سید خورشید شاہ کو بغیر کسی جرم کے 2 سال سے قید میں رکھا گیا ہے، بغیر جرم کے سالوں سال سیاستدانوں کو قید میں رکھنا کہاں کا احتساب ہے؟ جرم ثابت ہونے سے پہلے لوگوں کو جیل میں رکھنا انسانی حقوق کیخلاف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن