• news

ہیلتھ فزیو ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام فزیکل ہیلتھ ورکشاپ 

  گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ہیلتھ فزیو ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایک روززہ فزیکل ہیلتھ اور کرونا آگاہی پر ورکشاپ منعقد ہوا جس میں شعبہ ڈی پی ٹی کے ڈاکٹرز اور زیر تعلیم طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔بنیادی مشینری کے استعمال پر لیکچر ڈاکٹر عارف نے دیا جبکہ ورکشاپ میں مہمان خصوصی ڈاکٹر تہمینہ سعید بٹ اور اصما جاوید چیمہ تھیں ورکشاپ میں کوئز مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ ورکشاپ کا فیڈ بیک حاصل کیا جاسکے ورکشاپ میں میڈیکل کے طلبا و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ورکشاپ میں ضروری آلات برائے فزیوتھراپی کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خاص دلچسپ کا اظہار کیا ہے جبکہ فزیوتھراپی آلات کو استعمال کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ورکشاپ کے اختتام پر طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز ڈاکٹر حلیم خان ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن