• news

پی ڈی ایم کو ز ندہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی:منعم ضیاء سندھو 

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کی باتیں کرنے والی پی ڈی ایم کی قیادت کا اپنا شیرازہ بری طرح بکھر چکا پی ڈی ایم عملاً ختم ہوچکی جسے دوبارہ ز ندہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ  ادارے طاقتور ہونگے تو ملک طاقتور اور عوام خوشحال ہو نگے پی ڈی ایم کے خاتمے کے بعد اب نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے اپنے طور پر قومی اداروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے یہ صورتحال کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں سیاستدان اداروں سے لڑنے اورالجھنے کی بجائے عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں کیونکہ ریاستی رٹ کا بحال رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کو آج اپوزیشن چیلنج کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے عزائم قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی اور نہ ہی کسی کو این آر او دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن