• news

عوامی مسائل کودہلیز پر حل کرنا حکومت کا مشن ہے:چیئرمین واسا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہی حکومت کا مشن ہے حلقہ این اے82کی تمام یونین کونسلوں اور پسماندہ علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا مشن ہے گلیوں ،نالیوں کی تعمیرو ترقی اور سوئی گیس کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل31عفان جی ٹائون میں سوئی گیس فراہمی کاافتتاح کرتے ہوئے کیا چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے شہر کی تعمیرو ترقی اور خوبصورتی کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن