• news

 بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ  جواب دیا جائے گا: شیخ عاصم مظہر

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)معروف سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی نئی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا بھارت ایسی کسی بھی مذموم کوشش سے باز رہے، پاکستان کی ترقی اوراس کے امن وژن کو نقصان پہنچانے والی خارجی قوتیں اپنے مقاصد میں ناکام رہیں گی ملک میں حکومت ، افواج اوراداروں کے جرات مند انہ موقف پر پوری قوم ان کے ساتھ ہے ، امن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کا محاسبہ ہونا ضروری ہے ،اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ مسلم امہ کھل کر پاکستان کا ساتھ دے اور بھارت کو سخت پیغام دیا جائے کہ اگر اس نے خطہ کا امن خطرے میں ڈالا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن