شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ بیانیہ کی جیت ہے:رئوف نواب
کوٹ رادھاکشن( نمائندہ خصوصی )میاں شہباز شریف کی عدالت سے ضمانت پر رہائی ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ بیانیہ کی جیت ہے، جس طرح منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ہوئی اسی طرح میاں صاحب کیس سے سرخرو بھی ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع قصور و صدرپی پی 182رئوف نواب چوہدری نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بوئی فصل خود کاٹ رہے ہیں ،حکومت یاد رکھے کہ پابندیوں اور جیلوں سے نظریات نہیں بدلے جاسکتے ۔ ناجائز اور ناہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اب اپنا مدعا کسی اور پر ڈالنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی لاہور عدالت سے ضمانت ہی ان کی بے گناہی کیلئے کافی ہے ۔