• news

123  ملکوں میں 120  واں نمبر‘ پاکستان کرونا ویکسی نیشن میں بہت پیچھے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان اپنے شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے رہ گیا۔ 123  ملکوں میں پاکستان 120  ویں نمبر پرآ یا ہے۔ بھارت‘ سری لنکا‘ بنگلہ دیش‘ گھانا اور نائیجریا  بھی پاکستان آگے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار بڑھانی ہوگی۔ ورنہ ویکسی نیشن میں کئی سال لگ جائیں گے۔ سب سے تیز ویکسی نیشن  اسرائیل میں ہو رہی ہے۔ اسرائیل کی آدھی آبادی کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن