• news

2 سال قبل فضا میں تیرتی تکونی شے کی  تصاویر ویڈیو اصلی تھیں: پینٹاگان کی تصدیق

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ 2019ء میں فضا میں  پرواز کرتی  جس چیز کی تصویریں لیک ہوئی تھیں وہ اصل تصویریں  تھیں۔ پنٹاگون کے مطابق 2019 ء میں فضا میں پروازکرنے والی ایک تکونی سی چیزکی تصویریں اور ویڈیو امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے بنائی تھیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی  بحریہ نے فضا میں پرواز کرنے والی مزید تین نامعلوم چیزوں کی تصاویر بھی بنائی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن