امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت 10 پاکستانی افراد و اداروں سمیت 32 پر پابندی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر 32 افراد اور اداروں کی جائیدادوں کو منجمد کر دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے لسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق 32 افراد میں دس پاکستانی افراد اور ادارے بھی شامل ہیں۔ پاکستانیوں میں 6 افراد اور چار نجی ادارے شامل ہیں۔ پاکستانی شہری لاہور اورکراچی میں مقیم ہیں۔