• news

قبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل‘ 12  ارکان کا تقرر‘ صدر نے منظوری دیدی 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریہ کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل تعینات کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228  کے تحت کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین میں کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی،  پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف، محمد حسن حسیب الرحمن  اور دارالعلوم حقانیہ  اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء  اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن