• news

ہمارے گھروں تک پہنچیں گے تو رد عمل صرف سیاسی احتجاج نہیں ہوگ: مسلم لیگ ن

لاہور(نیوز رپورٹر‘مانیٹرنگ نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران وزارت عظمیٰ کیلئے فٹ نہیں ہیں۔ ملک میں اتنی بدانتظامی‘ نااہلی پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔ بجٹ بنانے میں ایک ماہ رہ گیا ہے۔ پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بائیس کروڑ عوام حکومت کے ہاتھوں پس رہے ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کے پاس کوئی ٹیم ہے نہ پروگرام۔ امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ سوشل  میڈیا بند کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کو یہ نہیں پتا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے کیا اثرات ہوں گے۔ یہ 6,6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ لا رہے ہیں۔ عمران نیازی رخصتی سے پہلے اپنی ضد پوری کر رہے ہیں۔ رانا ثناء  اﷲ نے کہا کہ رات کو جو ڈرامہ کرنا چاہتے تھے  وہ ناکام بنایا گیا۔  پچھلے 3 دن سے پورا ملک جام تھا۔ عوام سڑکوں پر خوار ہو رہے تھے۔ گزشتہ 3 دنوں میں شریف فیملی کی اراضی سے متعلق انتقال کو توڑا گیا۔ شہزاد اکبر  فرما رہے تھے کہ نیلی بتی سے  چور خوفزدہ  ہو جاتا ہے۔ یہ نہ ہو آپ پاکستان کی الاٹمنٹ پر بھی سوال اٹھا دیں۔  جب آپ ہمارے گھروں تک پہنیچیں  گے تو ردعمل صرف سیاسی احتجاج نہیں ہوگا۔ چیف سیکرٹری کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا۔  اندھے انتقام پر احتساب کا ڈرامہ فلاپ ہو رہا ہے۔ بنی گالہ ریگولرائز ہو سکتا ہے تو میاں صاحب کو بھی نوٹس دیدیں۔ سلیکٹڈ ٹولے کا ہتھیار نہ بنیں۔ عطاء اﷲ تارڑ نے کہا کہ شیشے  کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر مت ماریں۔ ستائیس اپریل تک ہمارے پاس سٹے آرڈر ہے۔ نیب کے ٹاؤٹ نے آج مجھے کثرت سے یاد کیا۔ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ شہر میں اکیلا گھومتا ہوں‘ سرکاری بلٹ پروف  گاڑی میں نہیں۔جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ عمران حکومت نیشنل سکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ ان کے پاس کوئی ٹیم ہے نہ کوئی پروگرام ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ ساٹھ سال پیچھے جا کے لوگوں کی الاٹمنٹس پراعتراض اٹھا رہے ہیں، رات کے ڈرامے کو ناکام کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن