سید مبشر توقیر شاہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر سید مبشر توقیر شاہ کو وزارت اطلاعات کا ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیاسید مبشر توقیر شاہ کو گزشتہ ماہ گریڈ 21 میں ترقی دی گئی تھی اور وہ ان دنوں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔