• news

ایوان بالا میں کمیٹیوں کی تشکیل پر تنازعہ سامنے آگیا 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ایوان بالا میں کمیٹیوں کی تشکیل پر تنازعہ سامنے آگیا اپوزیشنز کے دونوں آزاد گروپس نے ججز کمیٹی میں نمائندگی مانگ لی ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر غفور حیدری نے نمائندگی کے لیے درخواستیں دے دی ہیں  جب کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو اپوزیشن کی جانب سے درخواستیں موصول ہوگئیں۔یاد رہے کہ سینٹ میں  اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کے دو نام چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں گے اور نام موصول ہونے پر ججز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن