رکشتہ ڈرائیور سمیت 3افراد اغواء
لاہور(وقائع نگار) شہر میں مختلف واقعات میں 3افراد کو اغوا ء کرلیا گیا ۔ نشترکالونی میں نشتر سٹاپ پر مبشر اپنا لوڈر رکشہ بیک کررہا تھا کہ وہ ایک کلٹس گاڑی سے ٹکرا گیا جس پر گاڑی میں سوار تین نامعلوم افراد اترے اور مبشر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر کے لے گئے۔ہربنس پو رہ پھٹیاں والی پلی کے رہائشی غفار خان کا بیٹا حریر خان گھر سے اکیڈمی گیا اورواپس نہ آیا نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا اور چوہنگ میں طالب حسین کا بائیس سالہ بیٹا عثمان گھر سے کام کے لئے فیکٹری گیا اور واپس نہ لوٹا ۔پولیس نے اغوا ہونے والے تمام افراد کے مقدمات کا اندراج کرلیا ۔تاہم پولیس کی بھی مغوی کا تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی-