احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا :اے ایس پی رائے ونڈ
را ئے ونڈ(نامہ نگار )اے ایس پی رائے ونڈ حسیب جاویدمیمن نے کہا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کروایا جائیگا ،تمام مکاتب فکر کی مساجد پر پولیس نفری ڈیوٹی سرانجام دے گی شہری رمضان المبارک کا مکمل احترام کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجا ب پو لیس جس کا نصب العین شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ اور قا نو ن وسٹیٹ کی رٹ بر قر ار ر کھنا ہے اور اس مقدس مشن کی ادا ئیگی میں پو لیس افسروں واہلکا روں نے کبھی بھی کسی قر با نی سے در یغ نہیں کیا ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ معا شر ے میں امن واما ن کی فضا خر اب کر نے اور شاہراہوں پر آمد ور فت بلا ک کر کے نقص امن پیدا کر نے والے شر پسند عناصر کسی ر عا یت کے مستحق نہیں۔