لاہور ہائیکورٹ کے 8نئے ڈویژن بنچوں کا روسٹر جاری
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد،بنچ نمبر 1 چیف جسٹس قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہے،بنچ نمبر 2 جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس جواد حسن،بنچ نمبر 3میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس چوہدری محمد اقبال،بنچ نمبر 4میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس فاروق حیدر،بنچ نمبر 5میں جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر ،جسٹس رسال حسین سید،بنچ نمبر 6میں جسٹس شہباز علی رضوی ، جسٹس طارق سلیم شیخ،بنچ نمبر 7میں جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس عاصم حفیظ اور بنچ نمبر 8میں جسٹس انوار الحق پنوں ،جسٹس وحید خان شامل ہیں، نیب کیسوں کی سماعت کرنے والے دورکنی بنچ کے سربراہ جسٹس سرفراز ڈوگر کا تبادلہ ملتان جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال کا تبادلہ بہالپور بنچ کردیا گیا۔