نااہل ترین ٹولے کیساتھ شوکت ترین سے کیا امید رکھیں؟ ناصر حسین شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ترین ٹولے کے ساتھ شوکت ترین سے کیا امید رکھیں؟ اصل نااہل ترین سے جان چھڑانی ہے پھر ہی بہتری آئے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں کسی اور ایونٹ میں آکراعلانات کرکے چلے گئے، موٹروے کا منصوبہ گزشتہ حکومت کا منصوبہ تھا، نادرا آفس،ریلوے پراجیکٹ پرانے پراجیکٹس ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کی ہمیں کسی قسم کی اطلاعات نہیں دی گئی۔ آئی لینڈ پرآرڈیننس نکالا گیا کیسے سپورٹ کرتے، آئی لینڈ کے معاملے پرحکومت کی بدنیتی شامل ہے، آئی لینڈ آرڈیننس کے معاملے کو قومی اسمبلی،سینیٹ میں لانا چاہیے تھا۔