قرآنی تعلیمات نے سودی نظام کا خاتمہ کرکے عدل کا نظام قائم کیا: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات نے سودی نظام اور ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے عدل و انصاف کا نظام قائم کیا ہے سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت زوال پذیر ہے،مسجد کے منبر و محراب کو امن و محبت کے فروغ کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ زکواۃ کی ادائیگی جہنم کے عذاب سے نجات کا ذریعہ ہے،قرآن کریم میں ایمان کے بعد نماز اور اس کے ساتھ ہی زکواۃ کیلئے نیت شرط ہے مستحق کو بتانا ضروری ہے،معاشی نقصانات سے بچنے کیلئے صاحب نصاب کو بروقت زکواۃ ادا کرنی چاہیے،زکواۃ کی ادائیگی سے اطاعت الہی اور اطاعت رسول کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔