پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردارادا کرناہوگا : ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنماسردار ریاض ڈوگرنے کہا ہے کہ قومی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو عالمی حالات کے تناظر میںپاکستان کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا اپنا کردارادا کرناہوگا جب تک ہم زمینی حقائق کو تسلیم نہیںکریںگے اس وقت تک ہم آگے ہیںبڑھ سکتے اور حقیقت یہ ہے کہ اندرونی وبیرونی دشمن ملکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنیکی کوششیں کررہے ہیں تاکہ ایک طرف مسلمان رمضان المبارک کی فیوض وبرکات حاصل نہ کرسکیں اور دوسری طرف باہم دست وگریباں ہوکر ملکی اتحاد اور اتفاق کی کوششوں کو سبوتاژ کردیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔