پہلی بار ملک میںسیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے:مقصود رضا نقوی
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما سید مقصود رضا نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی فقط باتوں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر قوم کے سامنے ہے جس پر عوام میں خوشی و مسرت پائی جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ترقی کی دنیا مثالیں دے گی بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار جتنا حالیہ دور حکومت میں بلند ہوا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی پہلی بار ملک میںسیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کی بنیادی وجہ حکومت کی ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کی جدوجہد ہے جس کے ثمرات عوام کو بھی یکسر نصیب ہورہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار حکومت میںتجوریاں بھر کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔