• news

ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے: فیصل ڈوگر

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق ناظم سردار فیصل ڈوگر نے کہا ہے کہ  اسلام ایک عالمگیر مذہب و دین ہے جس نے تمام مذاہب پر غالب آکر رہنا ہے سیکولر اور لبرل ازم سے اسلام کے آفاقی پیغام کو روکا نہیں جاسکتا ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے اور یہی وہ نظام ہے جس پر تمام مسلمان متحد اور متفق ہوسکتے ہیں، اس وقت ملک کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے جس میں بنیادی ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اسلام کی حقانیت کی بدولت آج غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔

ای پیپر-دی نیشن