خورونوش اشیاء کے معیارپر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ضلع گوجرانوالہ کے تمام 16۔رمضان بازاروں میں روز مرہ کی معیاری اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شہر کے تمام بڑے مالز،اورسپر اسٹورز پر ڈی سی نرخنامے کے مطابق سستی اشیائے خوردونوش کے سٹالز لگوائیں اور سٹا ل پرتمام اشیاء کے معیار کو بھی برقرار رکھا جائے تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی باآسانی اشیائے صرف خرید سکیں معیار اور قیمت پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے رمضان بازاروں کے انتظامات اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے جائزہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اے ڈی سی (آر) علی اکبر بھنڈربھی انکے ہمراہ تھے جبکہ اے ڈی سی (جی) انجم ریاض سیٹھی، سی ای او (جی ڈبلیو ایم سی) عتیق الرحمن، سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز ھیڈ کوارٹرشبیر حسین بٹ، ایچ آر شاہدعباس جو تہ، ڈی ایف سی ریاض احمد خان، جی اے آر رائو سہیل اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار،سی او کارپویشن امجد ڈھلوں،ایم ڈی واسا مجاہد،انچارج 1122رفعت ضیائ،ڈی ایس پی پولیس محمد نواز،ڈائریکٹر لیبر محمد امجد،ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سلیم، ای اے ڈی اے محمد عمران، ڈی او پاپو لیشن ویلفیئر عدنان اشرف کے علاوہ رمضان بازاروں کے تمام انچارج ویڈیو لنک کانفرنس سے منسلک تھے ۔