• news

 تعمیروترقی کے روشن دور کاآغاز ہوچکا:شیخ عامررحمن 

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی رہنما و سابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامررحمن نے کہاہے کہ حکومت نے انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کاعہد کررکھاہے، تعمیروترقی کے روشن دور کاآغاز ہوچکاہے، انہوںنے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ خزانہ نے گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس کے لیے اربوں روپے جاری کردیئے ہیں، انشاء اللہ حکومت کے آئندہ اڑھائی سالوں میں عوام کو اُس تبدیلی کااحساس ہوگاجس کی خاطر انہوںنے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر غیرمعمولی توجہ دے رہی ہے، یہ وہ سیکٹرہیں جنہیں سابقہ حکومتوں نے نظرانداز کیا، سابقہ حکمران ملک میں کوئی ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں پر غریب طبقہ کے لوگ معیار ی علاج کرواسکتے، موجودہ حکومت کو لوگوں کی اس بنیادی ضرورت کا مکمل ادراک ہے جسے مدنظررکھتے ہوئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ہسپتالوں کو اَپ گریڈ کیا جارہاہے۔ شیخ عامررحمن نے کہاکہ متبادل توانائی کے ذرائع اختیار کرنا آج کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن