• news

سیاست کوتشدد نہیں خدمت کا رنگ دینے کی کوششیں کررہے ہیں:تیمور خالد

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاںتیمور خالد نے کہا ہے کہ آئی ایس ایف ،تحریک انصاف کی قوت ،سرمایہ ،اثاثہ اور ملک کا سرچشمہ ہے جو وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی تحریک میں ہر اول دستے کاکردارادا کررہی ہے مستقبل میںاس سے ملک کوبڑ ی کامیاب ،روشن ،تانباک لیڈر شپ میسر آئیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے آئی ایس ایف کے رہنما محمد ابوبکر بھٹی اور عاشر عظیم یزدانی بھٹی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زین ڈوگر،سیٹھ روشن علی،وکی گجر،عدیل گجر ،طلحہ جٹ ،نوریز بھٹی ،ثاقب راجپوت اور نعمان رندھاوا موجودتھے میاں تیمور خالد نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے سیاسی فلسفہ اور فرمودات کی روشنی میںایک خودار ،خوشحال ،روشن ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اس میں آئی ایس ایف بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے ہم نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک اور روشن بنانے کیلئے سیاست میںتشدد نہیںبلکہ خدمت کا رنگ دینے کی کوششیں کررہے ہیں ہم نوجوانوں کو دوسری جماعتوںکی طرح ٹشوپیپر کی طرح استعمال نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن