• news

قومی کرکٹ ٹیم ہرارے پہنچ گئی،زمبابوین ٹی ٹونٹی سکواڈ کااعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل ہونے کے بعد جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچ گئی۔ٹیم پاکستان جوہانسبرگ سے چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی ہے، ہرارے پہنچنے پر پورے سکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ کی گئی۔پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے اس کا ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائیگا۔گرین شرٹس زمبابوے کیخلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 21اپریل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ  23اپریل جبکہ تیسرا 25اپریل کو ہرارے میں کھیلا جائیگا۔ دونوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہونگے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 29اپریل سے 3مئی تک ہرارے میںکھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائیگا۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا ، طویل عرصے بعد جارح مزاج بلے باز برینڈن ٹیلر اور کریگ اروان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت شان ولیمز کریں گے، زمبابوے ٹیم میں کافی عرصے بعد برینڈنٹ ٹیلر اور گریک ایرون کی واپسی ہوئی ہے، تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن