خواجہ سعدرفیق و سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاو سنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
لاہور(اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاو سنگ سوسائٹی ریفرنس پر آج بروز سوموار سماعت ہوگی۔ عدالتی حکم پر ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایم پی اے آج عدالت میں پیش ہونگے۔جبکہ خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔