شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ عدالت نہیں چپڑاسی نے سنایا:شہزاد اکبر
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ واضح ہو چکا شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کا فیصلہ عدالت نے نہیں بلکہ ایک چپڑاسی نے سنایا.سچ یہ ہے کہ دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو تحقیق ضرور کرنی چاہیے عدالتی کاروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نے ضمانت کی پیشگی خبر کس کی ایما پر چلائی. ن لیگی وکلا اور رہنما کیسے ججز سے فیصلہ سنے بغیر گھنٹوں قوم کو گمراہ کن بھاشن دیتے رہے۔شہزاد اکبرنے کہا کہ شہباز شریف کی نکی جئی ہاں کیلئے بے تابی تو سمجھ میں آتی ہے۔