• news

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپ میں 6فلسطینی زخمی  

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میںاسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپ میں 6فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابقمقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں قابض فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی زخمی ہوگئے، ان میں سے چار کو درمیانے درجے اور دو کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ۔ہلال احمر کے مطابق زخمی ہونے والے 2 فلسطینیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم ان کے بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن