• news

سفیر سے ملاقات‘ تیونس اہم برادر اسلامی ملک ہے: سعید الحسن شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے تیونس کے سفیر برہان الکامل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات و اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ تیونس اہم اسلامی برادر ملک ہے۔ تیونس کے مشہور شہر قیروان کی حیثیت علم اور تصوف کے میدان میں بخارا اور سمرقند کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان طلبہ بھی جامعہ الزیتونہ سے علمی اور روحانی فیض حاصل کریں۔ تیونس کے سفیر برہان الکامل نے کہا کہ تیونس کی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں اور طلبہ کو ہر سطح پر خوش آمدید کہتا ہے اور ا ن کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدمات کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن