پشاور:کنٹینر سے ایک لاکھ 3ہزار لٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد
پشاور(صباح نیوز)خیبر پی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے رنگ روڈ پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے 1 لاکھ 3 ہزار لیٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد کرلیا۔پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق خوردنی تیل کو مقامی بیکریز، چپس فیکٹریز اور ہوٹلز کو سپلائی کیا جاتا تھا۔کارروائی میں ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، جبکہ مضر صحت خوردنی تیل کے فلنگ سینٹر کو سیل کرکے بڑی تعداد میں استعمال شدہ کینز برآمد کرلیے گئے ۔